شمالی وزیرستان سے چھ لاشیں برآمد
میرانشاہ: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ لاشیں تحصیل میر علی کے علاقے ہرمز سے برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ان افراد کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا جبکہ مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں ان دنوں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے دوران سینکڑوں مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
آپریشن کے نتیجے میں چار لاکھ سے زائد افراد پاکستان کے دیگر علاقوں یا افغانستان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
افغانستان کے قریب واقع شمالی وزیرستان ایجنسی پاکستان کے سات نیم خودمختار قبائلی ضلعوں میں سے ایک ہے جسے پاکستانی، افغان اور القاعدہ سمیت متعدد عسکری گروپوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔