• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی کراچی آمد

شائع June 26, 2014
کراچی میں اب تک 5ہزار سے زائد آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔فوٹو۔ اے ایف پی
کراچی میں اب تک 5ہزار سے زائد آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔فوٹو۔ اے ایف پی

کراچی: شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑنے والے آئی ڈی پیز کے قافلےکراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔

ڈان نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان سے قبائلیوں کی بڑی تعداد نے کراچی کا رخ کرلیا ہے جس پر حکام کا کہنا ہے اب تک 5ہزار پانچ سو 52 آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جبکہ مزید بڑی تعداد میں متاثرین کے کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔

شہر کے تمام پولیس اسٹیشنز کو آئی ڈی پیز کی آمد پر نظر رکھنے اور ان کی فوری رجسٹریشن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جب کہ آئی ڈی پیز کے بھیس میں دہشت گردوں کی آمد روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیو سے متاثر علاقے شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کی آمد کےساتھ ہی کراچی میں پولیو کے کیسز بڑھنے کے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ سندھ میں سامنے آنے والے 6 پولیو کیسز کا تعلق بھی قبائلی علاقوں سے ہے۔

سندھ حکومت نے پولیو کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں بھی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلی چار روزہ مہم5 جولائی سے چلائے جائے گی۔ اس کے بعد 16 سے انیس اگست تک دوسری مہم چلے گی۔ اس دوران متعدد چھوٹی مہمیں چلائی جائیں گی۔ اس ضمن میں پولیس کے تین سو اہلکار پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے مقرر رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024