• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان عالمی ہاکی رینکنگ میں گیارہویں نمبر پر

شائع June 25, 2014
۔۔۔ فائل فوٹو
۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: چار بار ہاکی کے ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج پہننے والی پاکستانی ہاکی ٹیم اس بار ورلڈ کپ سے باہر رہنے کے ساتھ ساتھ آئی ایچ ایف کی جاری کردہ عالمی رینکنگ میں ابتدائی 10 ٹیموں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں پاکستان 11ویں نمبر پر ہے ۔

حالیہ ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم پہلے اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارجنٹائن 11ویں نمبر سے 7 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

جرمنی تیسرے، بیلجئم چوتھے اور انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہیں جب کہ ہندوستان کی عالمی رینکنگ نو ہے۔

وومینزرینکنگ میں فائنل جیتنے والی نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024