• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

پاکستان میں 'توہین آمیز' ٹوئیٹس تک رسائی بحال

شائع June 18, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر نے پاکستانی حکام کی درخواست پر بلاک کی جانے والی ٹوئیٹس اور اکاؤنٹس کو دوبارہ بحال کر دیا ۔

ٹوئیٹر نے مئی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک افسر کی جانب سے مبینہ طور پر 'توہین آمیز 'اور 'غیر اخلاقی' ٹوئیٹس اور ٹوئیٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کی پانچ درخواستوں پر عمل کیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تمام درخواستیں مئی میں پی ٹی اے کے افسر عبدالباطن نے کی تھیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا جب ٹوئیٹر نے پاکستان میں مواد کو بلاک کرنے کی ہامی بھری۔

ٹوئیٹر کا یہ اقدام مختلف ملکوں کے لیےان کی مخصوص پالیسی پر مبنی تھا۔ یہ پالیسی 2012 میں عام کی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ انگیڈجٹ پر ایک خبر کے مطابق اب ٹوئیٹر نے ایسا مواد دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

ٹوئیٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے درخواستوں کا مکمل جائزہ لیا اورپاکستانی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر پچھلے دنوں روکے جانے والی ایسی ٹوئیٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئیٹر نے مزید بتایا کہ ایسی تمام ٹوئیٹس اب پاکستان میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025