• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نے نندی پور پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

شائع May 31, 2014
نندی پور پاور پلانٹ۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا
نندی پور پاور پلانٹ۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا

گوجرانوالہ: وزیراعظم نوازشریف نے آج نندی پور میں لگائے جانے والے بجلی کے پیداواری منصوبے کا افتتاح کردیا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے سات ماہ قبل سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جس تیزی سے کام ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی مشینری کو تین سال تک کراچی میں بلاجواز روکا گیا۔ نواز شریف نے چینی کمپنی اور چین کے انجینئروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے توقع سے بڑھ کر کام کیا۔

انہوں نے قوم کو امید دلائی کہ ڈیموں کی تعمیر سے ملک میں زرعی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ حکومت نے داسو ڈیم پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شور مچانے والے صرف شور ہی کر رہے ہیں، جہاں سے انہیں مینڈیٹ ملا ہے وہ تو وہاں بھی کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پورٹ قاسم پر 1320 میگاواٹ کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا لیکن موجودہ حکومت کی کوششوں سے یہ منصوبہ ہماری توقعات سے پہلے ہی مکمل ہوگیاہے۔ پچھلی حکومت کے دور میں اس منصوبے کی مشنری کئی سال تک کراچی پورٹ پر زنگ آلود ہوتی رہی۔

وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف اور نندی پور پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد محمود نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس منصوبے کی تکمیل پر شہباز شریف اور محمد محمود کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے چندمہینوں میں اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچا دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نندی پور منصوبے سے فرنس آئل کے ذریعے 425 جبکہ گیس سے 525 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نندی پور کا یہ پاور پروجیکٹ اپریل 2011ء میں آپریشنل ہونا تھا، لیکن تاخیر کے باعث ایک سو پینسٹھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس پاور پروجیکٹ پر 59 ارب روپےکی لاگت آئے گی اور یہ رواں سال دسمبر تک مکمل ہوجائےگا۔

حکام کے مطابق سرکاری شعبے میں کرپشن کے باعث یہ پلانٹ واپڈ کے سپرد نہیں کیا جائے گا بلکہ پلانٹ کی تکمیل کے بعد کسی نجی کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پلانٹ سے دسمبر 2014 میں چار سو پچیس میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی۔

نندی پور پاور پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد محمود ڈان نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے سات ماہ قبل سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزارت قانون کی تاخیر سے 165 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

محمد محمود نے کہا کہ اس وقت اس پلانٹ کو فرنس آئل سے چلایا جارہا ہے، آئندہ سال جون میں یہ پلانٹ ایل این جی پر منتقل کردیا جائے گا، جبکہ دسمبر 2014ء میں پلانٹ سے 425 میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024