• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دہشت گرد حملے کررہے ہیں اور حکومت ان کے ساتھ مذاکرات: آرمی چیف

شائع May 9, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں جس میں قبائلی علاقوں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی اور بلوچستان میں بدامنی کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف وزیراعظم کی دعوت پر پی ایم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملاقات میں جمعرات کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم حملہ پر بھی تبادلۂ خیال ہوا جس میں فوج کے نو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

بیان میں وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کہا گیا کہ ہمارے محبِ وطن فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقوں میں طالبان کی جانب سے فوج کے خلاف جاری حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا تھا کہ ایک جانب یہ حملے ہورہے ہیں تو دوسری طرف حکومت طالبان کو مذکرات کے لیے قائل کررہی ہے۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مذاکرات کے مسقبل پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے حملے مصالحتی عمل پر منفی اثر ڈالیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Umair Jalal May 09, 2014 01:30pm
**strong text**Asalam 0 Alaikum Wr . wb Dear Sir Kindly Clear this mistake on this news On : Mulaqaat Main Jumeraat Ko Shamaali Wazirsitan Main Honay Walay Hamlay Per Bhi Tabaadla Khayaal Howa Jis Main Foaj k 9 Ehlkaar Shaheed Howay ( Halaaq Nahin ) Ye Kar Dain Ya Ap Log Bhi India k Agent Ho ?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024