• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہندوستان: کشمیری طلبہ پر تشدد، پاکستان مخالف نعرے لگوائے گئے

شائع May 5, 2014
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں طالبعلموں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا ایک منظر۔ —. فائل فوٹو اے پی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں طالبعلموں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا ایک منظر۔ —. فائل فوٹو اے پی

نئی دہلی: ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ایک بڑے شہر نوئیڈا میں ایک نجی یونیورسٹی کے کشمیری طلبہ کو انتہا پسندوں نے ہاسٹل میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے زبردستی پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کی، جس پر کشمیری طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد اچانک طلبا کے کمروں میں گھس آئے اور تین کشمیری طلبا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے زبردستی پاکستان مخالف نعرے لگوائے۔

اس واقعے کے خلاف کشمیری طالبعلموں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہوسٹل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

متاثرہ طالب علموں کا کہنا تھا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچ سکی۔

اس واقعے کے بعد سو سے زائد کشمیری طلبا کو دوسرے ہاسٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیری طلبا پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی مارچ میں ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں یہ الزام واپس لے لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024