• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

طالبان سے امن مذاکرات جاری کرنے کا فیصلہ

شائع April 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے رسمی ایجنڈے کو حتمی صورت دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈائریکٹر جنرل آف انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر داخلی و علاقائی امور اور صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی اور خطے میں امن و سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات پر بھی برینفگ دی۔

بریفنگ میں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ طالبان سے نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائے'۔

انہوں نے اجلاس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملک میں حالیہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کے غیرجنگجو قیدیوں کی رہائی اور غیرملکی جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورتحال بھی اجلاس میں زیرِ بحث آئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024