• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہندوستانی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ

شائع April 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوٹلی، آزادکشمیر: ہندوستان کی جانب آج پیر کی صبح متنازعہ سرحد لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی گئی۔

ایک ہفتے میں یہ دوسری موقع ہے کہ جب ہندوستانی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی جانب سے آج صبح کوٹلی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھی ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی مہینے میں 25 اپریل کو آئی ایس پی آر کے مطابق پونچھ سیکٹر میں ہندستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی۔

اس واقعہ پر بھی پاکستانی فوجیوں نے سخت جوابی کارروائی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024