• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہندوستانی انتخابات: پانچویں مرحلے میں پولنگ کا آغاز

شائع April 17, 2014
انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سولہ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سولہ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
اس اہم مرحلے  میں حکمران جماعت کانگریس اور اپوزیشن جماعت جی جے پی کئی ریاستوں میں مدِ مقابل ہے۔—فوٹو اے پی۔
اس اہم مرحلے میں حکمران جماعت کانگریس اور اپوزیشن جماعت جی جے پی کئی ریاستوں میں مدِ مقابل ہے۔—فوٹو اے پی۔

نئی دہلی: ہندوستان میں لوک سبھا کے عام انتخابات میں آج پانچویں اور اہم مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں تقریباً جبکہ سولہ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

اس مرحلے میں کرناٹک، راجستھان، مہاراشٹر سمیت بارہ ریاستوں کی ایک سو اکیس نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ہندوستان کی حکمران جماعت کانگریس اور اپوزیشن جماعت جی جے پی کئی ریاستوں میں مدِ مقابل ہیں۔

آج ہونے والی پولنگ کے نتائج سے نہ صرف سیاسی پارٹیوں کے دعوے کھل کر سامنے آجائیں گے بلکہ یہ مرحلہ حکومت بنانے میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات کو کل نو مراحل میں تقسیم کیا گیا جن کا آغاز رواں مہینے 7 اپریل سے ہوا تھا۔

لوک سبھا کے ان انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اگلے مہینے یعنی مئی کی 16 تاریخ کو کیا جائے گا۔

اس قبل ان انتخابات کے چار مراحل کا اختتام ہوچکا ہے۔

دو ہزار نو کے دوران ہونے والے پچھلے عام انتخابات میں ان اکیانوے نشستوں میں سے پینتالیس پر کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو محض تیرہ نشستوں پر کامیابی مل سکی تھی، لیکن اس مرتبہ رائے عامہ کے جائزوں میں بی جے پی کی گرفت مضبوط بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024