• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

یوٹیوب پر پابندی جلد ختم ہوجائے گی: پرویز رشید

شائع March 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر عائد پابندی جلد ختم ہوجائے گی، کیونکہ یوٹیوب سے غیر اخلاقی ویڈیوز اور مواد کو بلاک کرنے کا سافٹ ویئر تیار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ویب سائٹ یوٹیوب کو پاکستان میں ستمر 2012ء میں اس وقت پابندی عائد کی گئی تھی، جب یوٹیوب اور گوگل کی انتظامیہ نے اس ویب سائٹ سے توہینِ رسالت سے متعلق ویڈیو کو ہٹانے کی پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کچھ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بین الاقوامی براڈکاسٹنگ کے مواد کی چیکنگ کے مطالبہ کے بارے میں پرویز رشید نے سول سوسائیٹی، میڈیا مالکان اور ماہرین سے کہا کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے تجویز پیش کریں اور حکومت ان پرعمل درآمد کروائے گی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ صوابدیدی اختیار حکام کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کے دروازے کھول سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024