• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مظفرگڑھ پنچائت کیس میں نامزد دس ملزمان بری

شائع March 12, 2014
سماعت کے دورن بیان سے منحرف ہونے پر عدالت نے مدعی، متاثرہ خاتون اور گواہان کے خلاف مقدمہ درج  کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سماعت کے دورن بیان سے منحرف ہونے پر عدالت نے مدعی، متاثرہ خاتون اور گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مظفرگڑھ: پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی ایک ایڈیشنل سیشن عدالت نے پنچایت کیس میں نامزد دس ملزمان کو بری کرتے ہوئے بیان سے منحرف ہونے پر مدعی، متاثرہ خاتون اور گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مظفر گڑھ میں پنچائت کے حکم پر ایک کے خاتون کے گینگ ریپ سے متعلق کیس کے ملزم سعید کی ضمانت کی سماعت آج بدھ کے روز ہوئی، جس میں مدعی خاتون فضلاں بی بی اور گواہان اجمل، اللہ بخش اور اقبال پیش ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے پنچایتیوں کی بے گناہی کے حلفی بیان عدالت میں جمع کرائے۔

پولیس نے تفتیشی افسر کی مدعیت پر مقدمہ نمبر 151/14 زیر دفعہ 213 درج کر کے ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرادی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024