• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والوں کی مدد کے لیے تیار ہیں‘

شائع March 1, 2014
اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بیس ہزار افراد نے شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی کی ہے۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بیس ہزار افراد نے شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی کی ہے۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

اقوامِ متحدہ: تقریباً بیس ہزار افراد جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران نقلِ مکان پر مجبور ہوگئے ہیں، اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ وہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان مارٹن نیسریکی نے میڈیا کے نمائندوں کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا: ’’اگرچہ پاکستان کی حکومت نے اب تک بین الاقومی مدد کی درخواست نہیں کی ہے، اقوامِ متحدہ کے ہیومنیٹیرین افیئرز کا رابطہ آفس حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کچھ مقامی غیر سرکاری فلاحی تنظیمیں بے گھر ہونے والے افراد کو خوراک کی فراہمی اور طبّی امداد سمیت ہنگامی امداد فراہم کررہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ہیومنیٹیرین افیئرز کے رابطہ آفس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس کی ٹیم کو جمعہ کے روز یہ اطلاع ملی تھی کہ نوّے سے زیادہ کی تعداد میں لوگ پاکستان کی شمالی سرحد سے افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024