• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: پولیس کی کارروائیوں میں 25 مشتبہ افراد گرفتار

شائع February 28, 2014
حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا  عمل شروع کردیا۔
حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعہ کے روز پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کم سے کم پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے بہادر کلے، قمردین گھڑی، عطاء محمد گھڑی اور جاوید آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پشاور شہر صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے جو پاکستان کے قبائلی علاقوں کے قریب واقع ہے جہاں پر ناصرف تحریک طالبان پاکستان، بلکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود ہیں۔

حالیہ کچھ سالوں میں پشاور شہر میں شدت پسند مسلسل حملے کرتے رہے ہیں، جن میں ناصرف عام شہری، بلکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024