• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

شائع February 28, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کو پٹرولیم مصنوعات میں دور روپے بہتّر پیسے تک کی کمی کی سفارش کی ہے، یہ سفارش بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قیمت میں استحکام کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پٹرولیم اور خزانہ کی وزارتوں کو بھیجے گئے ایک ورکنگ پیپر میں اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے بہتّر پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ پٹرو ل کی موجودہ قیمت ایک سو بارہ روپے چھہتّر پیسے ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ تین پیسے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے، جو ایک سو سولہ روپے پچھتّر پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں اڑتالیس پیسے کی کمی کی سفارش دی گئی ہے، جو ایک سو آٹھ روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تیس پیسے کی کمی کی جاسکتی ہے۔

اوگرا نے ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ کی قیمت میں ایک روپیہ تین پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی ہے۔ اس پروڈکٹ کی موجودہ قیمت ایک سو سینتیس روپے تہتّر پیسے فی لیٹر ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق وزیرِ خزانہ نے اوگرا پر تنقید کی ہے کہ وہ اپنے تیل کی قیمتوں پر اپنے ورکنگ پیپرز میڈیا کو کیوں فراہم کرتا ہے، اور یہ بھی کہا کہ تیل قیمتوں کے لیے اوگرا کی سفارشات کے عوام کے سامنے آجانے سے حکومت کے لیے یہ مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کوئی فیصلہ کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کے اہلکاروں کو مطلع کیا گیا تھا کہ ان کے ذاتی اور سرکاری ٹیلی فون مسلسل نگرانی میں رہیں گے، تاکہ تیل اور گیس کی قیمتوں کے ورکنگ پیپرز میڈیا کو فراہم کرنے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024