• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان عہدیدار ہلاک

شائع February 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں گزشتہ روز جمعرات کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک افغان عہدیدار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ چمن کے علاقے روغنی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے افغان کسٹم آفیسر سردار محمد پر فائرنگ کردی اور انہیں متعدد گولیاں لگیں جس کے بعد نہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور پوسٹمارٹم کے بعد ان کی لاش افغان حکام کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سردار محمد ایک اہم عہدیدار تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا وہ افغان ضلع سپن بولدک کے انچارج افغان کمانڈر عبدالرزاق خان کے قریبی ساتھی تھے۔ یاد رہے کہ سپن بولدک افغان سرحد پر زیرو پوائنٹ کے بعد پہلا ضلع ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ڈیرھ سال کے عرصے میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور چمن میں کم سے کم بارہ افغان آفیشلز اور افغان طالبان کے کمانڈروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں میں افغان انٹیلیجنس کے حکام ملوث ہیں۔

اسی دوران کوئٹہ کے علاقے اتحاد کالونی میں مسلح شخص نے کاہر محمد کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے عبدالظاہر کو ہلاک کردیا۔

اس کے علاوہ مستونگ میں بھی موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024