• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پشاور: ہوٹل میں دھماکے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

شائع February 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج پیر کے روز ایک تھری اسٹار ہوٹل میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ پشاور کے علاقے نماک مدنی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ہوٹل کی پہلی منزل پر لابی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں وہاں پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار اللہ بخش زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی شدت سے ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین مشتبہ افراد اپنی تلاشی کرائے بغیر ہوٹل میں داخل ہوئے، تاہم ان کے ریکارڈز انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024