لورالائی: جوڑے کو سنگسار کرکے ہلاک کردیا گیا
کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو ضلع لورالائی کے ایک گاؤں میں ایک مذہبی عالم کی جانب فتویٰ جاری ہونے کے بعد ایک مرد اور عورت کو سنگسار کر کے ہلاک کردیا گیا۔
لیویز فورسز کے ایک عہدیدار عبدالطیف جوگیزئی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح مانزکئی نامی ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں پر مقامی لوگوں نے ایک مرد اور عورت دونوں کو سنگسار کرکے ہلاک کردیا جو آپس میں شادی نہیں کرسکتے تھے، جب تک کہ وہ کسی دوسرے کے ساتھ شادی نہ کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو ناجائز تعلقات رکھنے کے شبے میں ہلاک کیا گیا اور ان کی نمازِ جنازہ بھی ادا نہیں کی گئی۔
بعد میں مقتول شخص دراز خان کو کٹوتی کے علاقے، جبکہ عورت کو اس کے مقامی گاؤں میں دفن کردیا گیا۔
عہدیدار عبدالطیف جو گیزئی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں نے گاؤں پہنچ کر اس مذہبی پیشوا کو حراست میں لے لیا، جس کی جانب فتویٰ جاری ہونے کے بعد چھ مردوں نے مذکورہ مرد اور عورت کو سنگسار کرکے ہلاک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کے لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اس واقعہ کے بعد بہت سے رہائشی اس گاؤں سے فرار ہوگئے ہیں۔
تبصرے (7) بند ہیں