• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'پاکستان کی اہم توجہ سماجی و اقتصادی منصوبوں پر ہے'

شائع February 15, 2014
فائل  فوٹو—
فائل فوٹو—

واشنگٹن: پاکستان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے پینل کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے خواتین، نواجوانوں، اقلیتوں، معمر افراد اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی پروگرام اور منصوبے شروع کیے ہیں جس سے سماجی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی ترقی کے خصوصی کمیشن کو بتایا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومتی ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور مستحق افراد حکومت کی طرف سے شروع کردہ مختلف منصوبوں سے امداد حاصل کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں کیش ٹرانسفر پروگرام سے موثر انداز میں استفادہ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پیشہ وارانہ تربیت اورچھوٹے کاروبار کے لیے ضرورت مند افراد کو قرضے بھی دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان بیت المال سے محروم افراد، بیواوں، یتیموں اور دیگر مستحق افراد کی امداد بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے خصوصی افراد کے لیے بین الاقوامی چارٹر کی توثیق کی ہے اور اس سلسلے میں حکومت متعدد قوانین کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

ان قوانین کے تحت خصوصی افراد کے لیے اسکول اور پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے کھولے جارہے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے باوقارشہری بن کر سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

اقوام متحدہ کا یہ سیشن 21 فروری تک جاری رہے گا جس کا مقصد غربت کے خاتمے، سماجی استحکام کو فروغ دینا اور لوگوں کو بااختیار بنا کر انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024