• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کولیشن سپورٹ فنڈ: پاکستان کو پینتس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز جاری

شائع February 12, 2014
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز (سی ایس ایف) کے تحت گزشتہ سال 2013ء میں جنوری سے مارچ تک لیے امریکا کی جانب سے پینتس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز منگل کو اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ گزشتہ سال کی باقی رقم کی اقساط جلد ازجلد ادا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر رچرڈ اولسن نے وزیرِخزانہ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اسحاق ڈار کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا کولیش سپورٹ فنڈ کے تحت بقیہ رقم کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرے گا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے رواں سال اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان اور امریکا کے اقتصادی ورکنگ گروپ کے اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

رچرڈ اولسن نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ اس ہفتے امریکی کانگریس کی دفاعی کمیٹی کا ایک چار رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں نتائج کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں آئی ایم ایف، متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اتصالات منیجمنٹ کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں پر انہیں بریفنگ بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024