• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان اور کفایت اللہ کے فیصلے پر افسوس ہے: ٹی ٹی پی ترجمان

شائع February 4, 2014
عمران خان اور مولوی کفایت اللہ کی جگہ اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے: شاہد اللہ شاہد —. فائل فوٹو
عمران خان اور مولوی کفایت اللہ کی جگہ اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے: شاہد اللہ شاہد —. فائل فوٹو

میرامشاہ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پیر کے روز حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے نامزد کردہ پانچ رکنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی جانب سے خود کو علیحدہ کیے جانے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ڈان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی قیادت کے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے مجوزہ امن مذاکرات میں اپنی نمائندگی سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کمیٹی کا ایک رکن اس لیے نامزد کیا گیا تھا کہ انہوں نے کچھ اچھی چیزیں اور کام کیے تھے، جبکہ مفتی کفایت اللہ کا نام اس لیے شامل کیا تھا کہ وہ ایک مذہبی شخصیت ہیں۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور مفتی کفایت اللہ کی جگہ کالم نگار اوریا مقبول جان اور سینیئر صحافی انصار عباسی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ کی سیاسی امور کی کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل اس کمیٹی کی نگرانی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024