ڈیرہ بگٹی: دو گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بدھ کو نا معلوم شدت پسندوں نے دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
لیوز حکام کے مطابق نا معلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ کی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
انہوں نے مذید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسند اس قسم کی کارروائی کرتے رہے ہیں۔
گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنا عسکریت پسندوں کا خصوصی حربہ ہے۔
گیارہ جنوری کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم شرپسندوں نے اٹھارہ انچ سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔