قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان و دیگر کے قتل کے مقدمے میں عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ، ریاض سرور اور شیر افسر کو بری کیا۔
ایرانی کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ انجن خراب ہونے کی اطلاع دی، نیوی حکام نے فوری طور پر ماہی گیروں کو طبی اور تکنیکی مدد فراہم کی، ڈی جی پی آر پاک نیوی
اگر حکومت ہماری بولی قبول نہیں کرنا چاہتی تو ہم اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، بولی بڑھانے کے نجکاری کمیشن کے بیان پر رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیئرمین کا جواب
جون 2024 میں اسکول ہیڈ ماسٹر نے بچی کی والدہ کو فون کیا کہ بچوں کو بھیجو، عیدی دیتا ہوں، جب بچی وہاں گئی تو ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پراسیکیوشن
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے۔
جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ٹیکس افسران کو رئیل ٹائم میں رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی فراہم کرتا ہے جس سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
نئے وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیو میٹرک ویری فکیشن ڈیوائس بھی نصب کی گئی ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی اسی سیکیورٹی نظام سے گزارا جائے گا۔
جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھر میں پھنس گیا تھا، ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اسے نکال کر طبی امداد فراہم کی۔
امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔
محکمہ جنگلات نے 60 لاکھ مکعب فٹ لکڑی کاٹنے کی اجازت دی، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غیر قانونی طور پر کاٹی گئی 1لاکھ 30 ہزار 255 کیوبک فٹ لکڑی کو ضبط کر لیا، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش
ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں، جو اختیارات ہائی کورٹ کے پاس ہے وہی کرسکتے ہیں، 2 فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟ عدالت کے ریمارکس
خلائی مخلوق یہ افواہیں پھیلا رہی ہے کہ عمران خان نے ڈیل کرلی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے، بہن بانی پی ٹی آئی
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بند ہونے کا صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑا کیونکہ 'ٹیک اینڈ پے' معاہدے کے سبب بند ہونے کا مطلب ہے کہ کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، چیئرمین نیپرا