• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہندوستان: پنچایت کے حکم پر گینگ ریپ

شائع January 23, 2014
لڑکی نے ٹیلی ویژن چینلز کے سامنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھیانک جرم میں ملوث تمام افراد اس کی والد کی عمر کے تھے—اے ایف پی فوٹو۔
لڑکی نے ٹیلی ویژن چینلز کے سامنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھیانک جرم میں ملوث تمام افراد اس کی والد کی عمر کے تھے—اے ایف پی فوٹو۔

کولکتہ: ہندوستانی پولیس نے ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کو ایک پنچایت نے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔

واقعہ منگل کے روز مغربی بنگال کے ایک دور دراز گاؤں میں پیش آیا جہاں سنتھال قبیلے کی اس خاتون پر الزام لگایا گیا کہ اس کے ایک دوسرے گاؤں کے مسلم مرد کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ضلعی پولیس سپریٹینڈنٹ سی سدھاکر نے بتایا کہ پنچایت نے پہلے لڑکی کے اہل خانہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھرنے کی سزا سنائی تاہم اہل خانہ غربت کے باعث اسے ادا کرنے کے قابل نہیں تھے جس کے بعد گینگ ریپ کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں پنچایت کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

لڑکی نے ٹیلی ویژن چینلز کے سامنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھیانک جرم میں ملوث تمام افراد اس کی والد کی عمر کے تھے۔ ہندوستان میں اس طرح کی پنچایتوں میں عام طور پر بڑی عمر کے افراد ہی شامل ہوتے ہیں جبکہ ان کا ہندوستانی دیہاتی زندگی میں اثر و رسوخ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

سدھاکر نے بتایا کہ لڑکی اور لڑکے کو ساتھ پائے جانے پر پنچایت کی جانب سے فوری طور پر ایک اجلاس طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو دو مختلگ درختوں سے باندھ کر افئیر میں ملوث ہونے پر 25 ہزار روپے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اسی ضلع میں چار سال قبل ایک نوجوان لڑکی کو اس جرم میں سزا کے طور پر گلیوں میں برہنہ کرکے گھمایا گیا تھا۔ ہندوستان میں ریپ سے متعلق قوانین میں سختی کے باوجود اس طرح کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ایک ڈینش خاتون کو دارالحکومت نئی دہلی میں گینگ ریپ اور لوٹ مار کا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ہوٹل کے لیے جانے والا راستہ بھول گئی تھیں۔

حملے میں ملوث ہونے کے شبہہ میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024