• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

غزہ: 'اسرائیلی ڈرون' حملے میں عسکریت پسند ہلاک

شائع January 8, 2014
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ پر ہونے والے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے لا علم ہیں۔ فائل فوٹو۔۔۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ پر ہونے والے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے لا علم ہیں۔ فائل فوٹو۔۔۔

غزہ: غزہ کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں جہادی جنگجو ہلاک ہو گیا۔

طبی عملے اور ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسند اسرائیل کے ڈرون حملے میں مارا گیا۔

تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ پر ہونے والے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے لا علم ہیں۔

حماس کی تحت کام کرنے والی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرا نے کہا ہے کہ 'شیجیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک بتیس سالہ فلسطینی عسکریت پسند محمد الجلاح ہلاک ہو گئے۔

خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاح القدس بریگیڈ کے رکن تھے۔

عسکریت پسند گروپ القدس نے تصدیق کی ہے کہ الجلاح ان کے رکن تھے ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 'ہم نے آج غزہ پر کوئی حملہ نہیں کیا اور ہم فائرنگ یا میزائل پھینکے جانے کے کسی بھی واقعے سے بے خبر ہیں'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nizamkatohar Jan 10, 2014 06:48pm
اگر امریکا دنیا میں امں قائم کرنا چاہتا ہے تو وہ پہلے فلسطینوں پر ظلم کرنے والے اسرائیل کا حمایت نہ کرے کشمیریوں کے راۓ پر عمل کروایا جائے اگر امریکا دنیا سے خطرناک ہتهیاروں کا خاتمه چاہتا ہے تو پہلے اسرائیل سے ختم کرے اگر کوئی مسلمان اگر دفاعی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے کوئی ہتهیار بنائے تو وہ دہشتگرد ہے اگر کوئی یہودی طاقت مسلمانوں پر ظلم کرے تو وہ مجاہد کیوں فرمان قرآن کے مطابق یهود اور نصاری آپس بهائی ہیں اور مسلمانوں کے دشمن

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024