• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شام میں امن کانفرنس میں شرکت کیلئے تیس ممالک مدعو

شائع January 7, 2014
کانفرنس سوئزر لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان چین، فرانس، اور برطانیہ بھی شامل ہوں گے۔ فائل فوٹو۔۔۔
کانفرنس سوئزر لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان چین، فرانس، اور برطانیہ بھی شامل ہوں گے۔ فائل فوٹو۔۔۔

جنیوا: شام پر بین الاقوامی کانفرنس کے لئے تیاریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ نے شام کی حزب اختلاف سمیت تیس سے زائد ممالک کو شرکت کے لیئے دعوت نامے بھیجے ہیں۔

سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بیس دسمبر کو روس ، امریکہ، اور اقوام متحدہ کے خصوصی سفارت کار ابراھیمی کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں طے کیئے گئے تیس ممالک کو کانفرنس میں شرکت کے لیئے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔

کانفرنس سوئزر لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان چین، فرانس، اور برطانیہ بھی شامل ہوں گے۔

ابراھیمی نے گزشتہ ماہ کانفرنس میں روس اور امریکہ کے ساتھ ساتھ عرب لیگ، یورپی یونین، اسلام تعاون کی تنظیم اور 26 دیگر ممالک کی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

بان کی مون کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ سیکریٹری جنرل ایران کو مدعو کرنے کے حق میں ہیں تاہم اب تک کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تیرہ جنوری کو ملاقات کا عندیہ دیا ہے اور توقع ہے اس میں ایران کی شرکت کا فیصلہ ہوجائے گا۔ جبکہ مان کی مون کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کی جانب سے ملنے والی تائید بہت ضروری ہے۔

کانفرنس کا مقصد شام حکومت اور حزب اختلاف کو ایک جگہ بٹھانا ہے تاکہ دونوں کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ کرایا جاسکتے۔ اس سلسلے کی ایک میٹنگ تیس جون دوہزارتیرہ کو ہوئی تھی ۔ لیکن یہ جنیواٹو کے نام سے ہونے والی میٹنگ اس ضمن میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024