• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عراق: بم حملوں میں 20 افراد ہلاک

شائع January 5, 2014
بغداد کے شمال میں واقع شعب میں ایک ریسٹورنٹ اور چائے خانے کے قریب ایک ہی وقت میں دو کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔
بغداد کے شمال میں واقع شعب میں ایک ریسٹورنٹ اور چائے خانے کے قریب ایک ہی وقت میں دو کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کی تازہ لہر میں اتوار کے روز تقریبا بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع شعب میں ایک ریسٹورنٹ اور چائے خانے کے قریب ایک ہی وقت میں دو کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے۔

جبکہ دارالحکومت کے شمالی ضلع میں اسی طرح کے کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک، دس زخمی ہو گئے۔

آفیشلز کے مطابق مرکزی باب المعظم میں بم حملوں میں تین شہری ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دو اور بم حملوں میں دو شہری ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بغداد کے مغرب میں واقع عراق کے ایک اہم شہر' فلوجہ' پر دوبارہ حکومتی کنٹرول کیلئے عراقی افواج ایک ' بڑے حملے' کی تیاریاں کررہی ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں امریکی افواج کو بھی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ القاعدہ کیخلاف جنگ میں عراق کی مدد تو کرے گا لیکن اس کی افواج اب دوبارہ عراق نہیں آئیں گی ۔

بغداد کے مغرب میں واقع رمادی اور فلوحہ گزشتہ کچھ روز سے شدت پسندوں کے قبضے میں تھے۔ یہ دنوں شہر 2003ء میں امریکی حملے کے بعد سے باغیوں کا مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024