• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پڑوسی ملکوں سے پُرامن تعلقات کے خواہشمند ہیں: جلیل عباس جیلانی

شائع January 4, 2014 اپ ڈیٹ December 18, 2023
امریکا کے لیے حال ہی میں مقرر کیے جانے والے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی—فائل فوٹو۔
امریکا کے لیے حال ہی میں مقرر کیے جانے والے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی—فائل فوٹو۔

امریکا کے لیے حال ہی میں مقرر کیے جانے والے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خیال میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے۔

جمعرات کی دوپہر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی حکومت کا یہ بھی خیال ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ پرامن روابط قائم کرکے ہی شدت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں اہم پڑوسی ملک ہیں اور دونوں کے ساتھ ملکر کام کرنے سے شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حالیہ ہندوستانی دورے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کی سلمان خورشید اور ہندوستان کے قومی اسلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے خطے کی صورتحال پر ایک مثبت اثر مرتب ہوا۔

اس دوران جمعرات کے روز جلیل عباس جیلانی نے محکمہ خارجہ میں اپنی اسناد پیش کی اور امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبینز کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024