• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بلوچستان: خضدار میں نیٹو آئل ٹینکر نذرآتش

شائع December 17, 2013
واقعہ کے بعد دور دور تک دھوئیں کے سیاہ بادل آسمان پر دیکھے گئے۔
واقعہ کے بعد دور دور تک دھوئیں کے سیاہ بادل آسمان پر دیکھے گئے۔

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے آج منگل کو ضلع خضدار میں نیٹو فورسز کے لیے تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو نذرآتش کردیا۔

لیویز اہلکار محمد ریاض نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹینکر پر شدید فائرنگ کی جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ اس ہی طرح ٹینکر کے ڈارئیور بھی موقع سے فرار ہوگئے، جو اس حملے میں محفوظ رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد دور دور تک دھوئیں کے سیاہ بادل آسمان پر دیکھے گئے۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی خضدار میں فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی۔

تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چھ سال سے بھی زائد عرصے سے بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، مستونگ، اور بولان میں نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والے ٹرک اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024