• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طالبان کمانڈر،عدنان عرف ابو حمزہ کراچی سے گرفتار

شائع December 14, 2013
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نعیم بخاری گروپ کا اہم کمانڈر ابوحمزہ محکمہ اوقاف کا سولہ گریڈ کا افسر تھا ۔، فائل فوٹو۔۔۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نعیم بخاری گروپ کا اہم کمانڈر ابوحمزہ محکمہ اوقاف کا سولہ گریڈ کا افسر تھا ۔، فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ویسٹ وہارف میں ہفتہ کے روز سی آئی ڈی پولیس نے ایک چھاپے میں القاعدہ اور تحریک پاکستان سے منسلک مطلوب ملزم محمدعدنان عرف ابو حمزہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان نعیم بخاری گروپ کے اہم کمانڈر عدنان عرف ابوحمزہ محکمہ اوقاف کا سولہ گریڈ کا افسر تھا۔

بی بی سی اردو ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کے شعبۂ تفتیش کے سربراہ مظہر مشوانی کا دعویٰ ہے کہ یہ ملزم پاکستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کے لیے کام کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابو حمزہ کام نام مطلوب ملزمان کی جاری شدہ فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے جہاں اس کا نمبر 36 واں ہے۔

سی آئی ڈی کے شعبۂ تفتیش کے اہلکار چوہدری محمد عارف نے بی بی سی کو بتایا کہ سن 2007 میں ابو حمزہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے عدالت کے ذریعے مقدمے کو ختم کرا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عدنان عرف ابو حمزہ فی الحال کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے لیے کام کر رہا تھا لیکن اِس سے قبل وہ القاعدہ کے مخصوص گروپ کا بھی رُکن رہ چکا ہے۔

ملزم نے دہشت گردی کے لیے کراچی میں پرویز مشرف کی بیٹی، کور کمانڈر اور حساس ادارے کے دفتر کی نگرانی مکمل کر رکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے ملزم ابو حمزہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے قتل اور صفورا چورنگی کے قریب رینجرز اہلکاروں کی موبائل پر دستی بموں سے حملے میں ملوث رہا ہے، اِس واقعے میں دو رینجرز اہلکار مارے گئے تھے۔

سی آئی ڈی پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے ابو حمزہ کا اکیس دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024