• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلاول بھٹی کا ایکسپائرڈ ویزے پر دبئی کا سفر

شائع December 5, 2013
پاکستانی فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی۔ فائل فوٹو
پاکستانی فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی کو ایکسپائر ویزہ پر متحدہ عرب امارات میں اترنے پر دبئی میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹی گزشتہ رات قومی ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے لیکن وہاں جا کر انکشاف ہوا کہ ان کا ویزہ ختم ہو چکا ہے جس کے باعث انہیں دبئی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بھٹی کے لیے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک ہوٹل میں رہنے کا انتظام کر دیا ہے اور نئے ویزے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

بورڈ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حل ہو جائے گا اور بھٹی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر نے منگل کو جنوبی افریقہ سے پاکستان واپسی کے موقع پر غیر دانستہ طور پر دبئی میں داخلے کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزہ استعمال کیا۔

بھٹی نے اس حوالے سے پی سی بی کو اطلاع نہیں دی اور ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دبئی پہنچنے پر وہ گرفت میں آ گئے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے پاکستان کے حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئی دو ٹی توئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے ڈیبیو کیا جہاں پاکستان نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان اتوار کو افغانستان سے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا جس کے بعد بدھ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024