• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان، اجمل واحد پاکستانی

شائع December 3, 2013
پاکستانی اسپنر سعید اجمل۔ فائل فوٹو
پاکستانی اسپنر سعید اجمل۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا جہاں سعید اجمل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی ہر سال کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کرتی ہے جس میں ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، اسی طرح اس مرتبہ سات اگست 2012 سے 25 اگست 2013 کی کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے صرف اسپنر سعید اجمل ہی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مصباح الحق حیرت انگیز طور پر ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹر کک کو ٹیسٹ کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ ہندوستانی قائد مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے کا کپتان چنا گیا ہے۔

ایک روزہ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیسٹ ٹیم کے قائد ایلسٹر کک
ایک روزہ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیسٹ ٹیم کے قائد ایلسٹر کک

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں ایلسٹر کک (کپتان)، چتیشور پجارا، ہاشم آملہ، مائیکل کلارک، مائیکل ہسی، اے بی ڈی ویلیئرز، مہندرا سنگھ دھونی، گریم سوان، ڈیل اسٹین، جیمز اینڈرسن، ورنن فلینڈر اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

ڈیل اسٹین کو مسلسل چھٹی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ان کے ہم وطن ہاشم آملا بھی لگاتار چوتھے سال اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رہے ہیں، اسی طرح کک کی یہ لگاتار تیسری مرتبہ اس ٹیم میں شمولیت ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی (کپتان)، تلکارتنے دلشان، شیکھر دھاون، ہاشم آملہ، کمار سنگاکارا، اے بی ڈی ولیئرز، رویندرا جدیجا، سعید اجمل، مچل سٹارک، جیمز اینڈرسن، لاستھ ملنگا اور مچل میک کلینگن شامل ہیں۔

یہ لگاتار چھٹا موقع ہے جب ہندوستانی کپتان دھونی اس ٹیم میں شمولیت کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ہندوستانی کھلاڑی انیل کمبلے تھے جبکہ دیگر اراکین میں پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، انگلینڈ کے سابق کپتان ایلک اسٹیورٹ، جنوبی افریقہ کے گریم پولاک اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی کیتھرین کیمپ بیل شامل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024