اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کورٹ رپورٹرز اور صحافتی تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن جج شاہ ر خ ارجمند کو واپس بھیجنے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تین سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، ان کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو مل گئیں۔
عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے، پابندی رپورٹنگ پر نہیں غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ پر ہے، صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس