روانگی کے وقت دل اداس ہورہا تھا لیکن اس بات کی خوشی تھی کہ ہم نے اندلس بھی دیکھا اور جدید دور کے اسپین کے بھی مزے لوٹے، یعنی ان سات دنوں کے ہر لمحے سے ہم نے لطف اٹھایا۔
گزشتہ 170 سال سے زیرِتعمیر سگرادا فیمیلیہ چرچ پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنے منفرد فن تعمیر کی وجہ سے حیرت میں مبتلا کرتا ہے کیونکہ دنیا میں اس جیسی شاندار عمارت اور کہیں نہیں ہے۔
چاہے آپ ساحل کے کنارے بیٹھ کر فرانسیسی سرحد کا نظارہ کرنا چاہتے ہوں، فنِ تعمیر کے کمالات دیکھنا پسند کرتے ہوں یا فٹبال کے کھیل کے مداح ہوں، سیاحت کے لیے بارسلونا ہی آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
کسی زمانے میں اندلس کے مسلمانوں کا عظیم شہر غرناطہ آج یورپ کے ایک جدید شہر گرینیڈا میں تبدیل ہوچکا ہے۔ لیکن پرانے غرناطہ شہر کی یادیں آج بھی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتی ہے۔