پینٹاگون کے پریس سیکریٹری سے جب پاکستان کی سرکاری میزائل ڈیولپمنٹ ایجنسی اور اس کے تین نجی وینڈرز پر امریکی پابندیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے براہ راست تنقید سے گریز کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں 2023 میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق تازہ ترین نیشنل رسک اسسمنٹ مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر کی امریکی قانون سازوں کے ساتھ ملاقاتیں، 26 نومبر کے کریک ڈاؤن کےخلاف پی ٹی آئی کی مہم میں تیزی کے ساتھ 'اسٹینڈ ود پاکستان' گروپ کا امریکی مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ
کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے 56ہزار 600 الفاظ پر مشتمل رحم کی اپیل دائر کی، جس کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق پیچیدگیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس کے بعد پاکستان چین، ایران اور روس پر مشتمل گروپ نے افغانستان میں موجود متعدد دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی ہے۔
شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کا امکان ہے۔
پاکستان کی اقتصادی مشکلات اپنی نوعیت میں بے حد سنگین ہیں جو عالمی سطح پر مالیاتی بدانتظامی کی ایک واضح مثال ہے، دوسرے کسی ملک کی ایسی بدترین حالت کا تصور کرنا مشکل ہے، پاکستانی نژاد امریکی اسکالر
پاکستانی امریکی عام طور پر ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں، کچھ شہری یہ بھی سوچتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو جیل سے نکالنے میں مدد کر سکتے ہیں،ڈاکٹر یاسر شاد
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ’شورش زدہ علاقوں‘ جیسے منی پور، مقبوضہ جموں وکشمیر اور آسام کے اضلاع میں ان قوانین کے طویل اطلاق پر تشویش کا اظہار کیا۔
امریکا کے ایوان نمائندگان کی قرارداد میں 8 فروری کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، پاکستان نے قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔