اسرائیل کو گمان تھا کہ یحییٰ سنوار کو شہید کرکے وہ مزاحمت کی تحریک کو ختم کرسکتے ہیں، وہ اب تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ مزاحمت قیادت سے نہیں بلکہ ڈھائے جانے والے مظالم سے مضبوط ہوتی ہے۔
اپ ڈیٹ21 اکتوبر 2024 05:49pm
غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ کے مطابق شہدا کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہوگی، غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ
چھوٹے ڈرون کیمرے سے بنائی گئی وڈیو میں مبینہ طور پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شدید زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت میں موجود صوفے پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحتمی تحریک کے سربراہ کی شہادت کو برائی کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی پر زور دیا ہے تاہم حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 65 فلسطینی شہید، 140 زخمی، لبنان میں میونسپل ہیدارکوٹرز سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنا گیا، میئر سمیت 27 لبنانی شہید، 185 زخمی ہوگئے
اسرائیلی فوج نے الفلوجہ، مشرقی خان یونس، سبرا اور نصیرات کیمپ پر فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج شمالی غزہ کو غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر الگ کر رہی ہے، اقوام متحدہ
جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی میزائل حملے میں الاقصیٰ ٹی وی کا کیمرا مین شہید، رپورٹر زخمی ہوگیا، اسرائیلی اسنائپر نے الجزیرہ کے فوٹوگرافر کو گردن میں گولی ماردی، حالت تشویشناک
'مجھے اس دن ایسا لگا کہ جیسے قیامت آ چکی ہے'، 19 سالہ دیما النجار 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات اور اس کے بعد ایک سال میں پیش آنے والے مصائب کی روداد سناتی ہیں۔
'اسرائیلی عسکریت پسندی اور امریکا کی حمایت کے لیے اسرائیلی بچوں کے سر قلم ہونے کا جھوٹ ہی سب کچھ ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی بچوں کے سر قلم ہونے کی حقیقت کوئی معنی نہیں رکھتی'۔
اسرائیلی ایسی کوئی چیز نشر نہیں کرتے کہ جس سے ان کے تشخص کو نقصان پہنچے تو پھر انہوں نے دنیا کو غزہ میں جاری اپنے وحشیانہ مظالم کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دے دی؟
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز گزشتہ سال اسرائیل پر حماس کے حملے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فلسطینی حامیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ ہیں۔