شاداب ہوں یا نواز، دونوں کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ دونوں صرف رنز روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اچھی ٹیموں کے مقابلے میں ان دونوں کے وکٹ حاصل کرنے کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں۔
فاسٹ باؤلرز کی واپسی ہوئی تو انڈین ٹیم جو 300 سے زائد رنز بناتی نظر آرہی تھی، 266 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اشان کشان اور ہاردک پانڈیا نے اچھی اننگز کھیلیں لیکن دونوں ہی سنچری مکمل نہ کر سکے۔
شاہین سمیت پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی شان دار باؤلنگ کے سامنے بھارت کی 4 وکٹیں 66 رنز پر گریں تاہم ایشان اور پانڈیا کی سنچری شراکت ہوئی لیکن پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔