ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 10سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے کیماروچ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی۔
انٹیگا: ویسٹ انڈیز نے کیماروچ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے خلاف 10سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم جونی بیئراسٹو اور معین علی کی نصف سنچریوں کے باوجود پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، کیماروچ نے چار اور شینن گیبریئل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 306 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل کی، ڈیرن براوو 50، شے ہوپ 44، کریگ بریتھ ویٹ 49 اور جان کیمبل 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔