کھیل

ایشیا کپ: سری لنکا کی دوسری فتح

سنگاکارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو دو وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کے 265 کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور اس نے یہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 50ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔