ایرانی پاپ بینڈ
میوزک فیسٹیول میں سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جبکہ پرستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے دارلحکومت تہران میں میلاد ٹاور کے قریب انتیسواں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، ایرانی پاپ بینڈ کے سات پرفارمرز نے موسیقی کی دھنوں سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور لوگوں کی پذیرائی حاصل کی۔ یہ فیسٹیول رواں ماہ کی بیس تاریخ تک جاری رہے گا جسے دیکھنے کے لیے پرستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔