• KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am
  • KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am

نواز شریف کیلئے ایم کیو ایم کی غیر مشروط حمایت

شائع June 3, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خیرسگالی کے تحت وزارت عظمیٰ کیلئے محمد نواز شریف کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلہ کی توثیق کردی ہے، جس میں ایم کیوایم نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت وزارت اعظمیٰ کیلئے محمد نواز شریف کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سابقہ جمہوری حکومت نے مینڈیٹ کے پانچ سال مکمل کیے اور اب نئی حکومت کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک جن سنگین حالات سے گزررہا ہے، اور نئی آنے والی حکومت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کے پیش نظر میری بھی خواہش ہے کہ ایم کیوایم قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے غیرمشروط حمایت کرے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024