• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

متحدہ کی کراچی تنظیمی کمیٹی تحلیل

شائع May 22, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کی جانب سے مسلسل شکایات پر ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز عزیزآباد گراؤنڈ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تاہم ماضی برعکس اس اجلاس میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کے مطابق، الطاف حسین نے لندن سے فون کے ذریعے کاکنوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پارٹی کے اندرونی مسائل پر بات کی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے کئی اور تنظیمی مسائل پر بھی روشنی ڈالی جس پر غور کیا گیا۔

پریس ریلیز میں کیا گیا تھا کہ اجلاس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کو کیا گیا تھا جبکہ مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

الطاف حسین نے تمام ناراض کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی اور قوم کے بہتر مستقبل کی خاتر ایم کیو ایم میں واپس آجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024