• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، مذاکرات کیلیے تیار ہیں، تحریک انصاف

شائع May 17, 2013

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، پرویز خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے۔ رائٹرز تصویر
پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، پرویز خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے۔ رائٹرز تصویر

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے متوقع وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے اور ہم ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ طالبان سے ہماری کوئی دشمنی نہیں، وہ پاکستانی اور ہم ہی میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی خطے میں امن کے لیے کردار ادا کریں۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تما م اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے بیورو کریسی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے لیے کوئی گنجا ئش نہیں، صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم یکساں تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے اور عوام کی سہولت کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے پولیس نظام میں بہتری لانے کے لیے کمیونٹی پولیس سسٹم متعارف کرائیں گے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر اسد قیصر نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کریں گے اور صوبے کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad May 17, 2013 03:55pm
خٹک صاحب آپ کو دشمنی نہیں لیکن دوسری طرف کی کیا سوچ هے

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024