• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

لاہور، پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع May 10, 2013

Lahore fire
لاہور میں ایل ڈی اے کی عمارت میں لگی آگ پر پاکستانی فوجی کے ہیلی کاپٹر کی مدد سےعمارت میں موجود لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے—فوٹو اے ایف پی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ایجرٹن روڈ پر واقع لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈے اے) کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے جمعے کی صبح عمارت میں داخل ہوئی تھیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق آگ کے نتیجے میں  کم سے کم دس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

زیادہ تر افراد ایل ڈی اے پلازہ سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے چھ افراد گنگا رام ہسپتال جبکہ چار کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی عمارت کی ساتویں منزل پر ایک زندہ شخص موجود ہے جس کو نکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ایل ڈی اے کی عمارت کی ساتویں منزل پر گزشتہ روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب  لگنے والی  آگ اس قدر شدید تھی کہ وہاں موجود کچھ افراد کو نکلنے  کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

آگ لگنے کے باعث دھواں بھرجانے کی وجہ سے  لوگ جانیں بچانے کے لیے عمارت کی  کھڑکیوں کی طرف بھاگے، چھت پر موجود لوگوں نے رسی کی مدد سے چند ساتھیوں کو بچالیا۔

امدادی کارروائیوں میں ناصرف ریسکو 1122 کے اہلکار حصہ لیا بلکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی نے بھی عمارت میں پھنسے افراد کو نکلنے میں مدد کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024