• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

'سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں گا'

شائع April 1, 2013

بالی وڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان ایک ساتھ۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان ایک ساتھ۔- فائل فوٹو 

ممبئی: اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران اداکار نے کہا کہ مستقبل میں اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم میں بطور ساتھی اداکار کام کا موقع ملا اور سکرپٹ بھی معیاری ہوا تو وہ کام کی پشکش نہیں ٹھکرائیں گے۔

دونوں اداکار ماضی کی فلم انداز اپنا اپنا میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے، سلمان کے ساتھ کام کر کے مزا آیا تھا، سلمان اپنے کام کو بہت محنت اور لگن سے کرتے ہیں اور تعاون کرنے والے اداکار ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ لوگوں نے انہیں مسٹر پرفیکٹ کا خطاب دے رکھا ہے وہ خود کو مسٹر پرفیکٹ نہیں سمجھتے وہ ابھی بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں اداکاری شعبہ ہی ایسا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ سکرپٹ پڑھ کر فلم سائن کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہر کردار سے انصاف کریں۔

اداکار نے کہا کہ رواں سال ان کی فلمی مصروفیات ہیں وہ کئی فلمی پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے وہ پرامید ہیں کہ ان کی آئندہ فلمیں بھی مداحوں میں پذیرائی حاصل کریں گی اور سپرہٹ ثابت ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024