• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا

شائع March 9, 2013

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو اے ایف پی۔۔۔۔۔

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کا پہلا مرحلہ 3 سال کی مدت میں 2ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کینسر سے ہونے والی اموات میں سب سے ذیادہ افراد چھاتی کے سرطان سے لقمہءاجل بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کی تشخیص جتنی جلدی ہو اتنا ہی علاج آسان ہو تا ہے اور مریض صحت یاب ہو جاتا ہے جبکہ کینسر کے ذیادہ تر اقسام قابل علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہسپتال میں جو کمزوریاں رہ گئی تھی وہ پشاور ہسپتال میں دور کر دی جائیں گی۔ اس موقع پر پشاور میں بننے والے شوکت خانم ہسپتال کے لئے 12کروڑ اور 5 کروڑ چندہ بھی اکٹھا ہوا۔

جبکہ ہسپتال کے پہلے مرحلے پر کل خرچہ 2 ارب روپے آئے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا پہلا مرحلہ 3 سال میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے لئے صوبائی حکومت نے 50 کنال روپے کی زمین اور 5 کروڑ روپے دیے ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار نے کہا کہ جو بھی عوامی فلاح کے کام کریں گا صوبائی حکومت ان کا ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کام سیاست سے بالا تر ہیں اور ہم سیاسی مخالفت کے باوجود عوامی بہبور کے کاموں کے لئے اکٹھے ہونگے۔

تبصرے (1) بند ہیں

شانزے Mar 09, 2013 08:50pm
عمران خان صاحب کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کا بھی شکریہ

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024