• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am

ابوظہبی گروپ کا پاکستانی بزنس مین سے معاہدہ ختم

شائع February 26, 2013

ابو ظہبی گروپ کے سربراہ شیخ النہیان اورچیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض    معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں. فائل فوٹو۔۔۔۔

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارت کے ابو ظہبی  گروپ کے سربراہ شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے بزنس مین ملک ریاض حسین کے ساتھ کراچی کے رئیل اسٹیٹ میں پندرہ سال کے لیئے 45 بلین ڈالر کا طے پانے والا عارضی معاہدہ جو گزشتہ دو ہفتوں پہلے ہوا تھا منسوخ کر دیا ہے۔

ابو ظہبی گروپ کے سربراہ شیخ النہیان کی جانب سے  جاری ایک بیان میں منسوخی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی ایک اہم شخصیت ملک ریاض حسین کو اس ( ابوظہبی گروپ) سے ہونے والے ایک یادداشتی معاہدے کی رو سے ایک جزیرے پر رہائشی تعمیرات قائم کرنا تھیں اور اسے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا جارہا تھا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو موصول شدہ بیان کے تحت شیخ النہیان اور اس کی ذاتی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا مالی تخمینہ بھی بیان نہیں کیا گیا تھا۔

بیان میں تحریر ہے کہ بدقسمتی سے معاہدہ نہیں ہوسکا اور دونوں پارٹیوں کے درمیان ایم او یو کسی مزید بات چیت اور پیش رفت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

ابو ظہبی گروپ نے پاکستان کے اندر کافی بڑی سرمایہ کاری کی ہے جس میں بینک الفلاح لمیٹڈ،  وارد ٹیلی کام،  الریاض ہیلتھ کیئر اور وطین ٹیلی کام شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025