• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کرگئے، رپورٹ

شائع June 16, 2012

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نایف بن عبدالعزیز۔ فائل فوٹو

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیزالسعود اناسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

الخباریہ ٹیلی ویژن نے شاہی خاندان کی جانب سے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ نائف جنہیں حال ہی میں سعودیہ عرب سے علاج کے غرض سے بیرون ملک لے جایا گیا تھا 'اپنی ریاست کے باہر' انتقال کرگئے ہیں۔

ان کے نمازِ جنازہ اتوار کے روز مکّہ میں ادا کی جائے گی۔

وہ انیس سو تینتیس میں سعودی عرب کے شہرطائف میں پیدا ہوئے۔

انیس سو باون میں ریاض کے گورنر مقرر ہوئے جبکہ انیس سوپچھترمیں سعودی عرب کے وزیرداخلہ مقرر ہوئے اور آخری دم تک اسی عہدے پرفرائض انجام دیتے رہے۔

ستائیس اکتوبردو ہزار گیارہ کو شہزادہ سلطان کی وفات کے بعد شاہ عبداللہ نے انہیں ولی عہد اور سعودی عرب کا ڈپٹی وزیر اعظم  اور ولی عہد مقرر کیا تھا۔

اس دوران وہ سپریم کونسل برائے انفارمیشن اور سپریم کونسل برائے حج کے سربراہ بھی رہے۔

شہزادہ نائف نے تین شادیاں کیں جن سے انکے دو بیٹیاں اور دوبیٹے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025