• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm

زینت امان نے دوسری شادی کرنے کا اعلان کردیا

شائع February 3, 2013

۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

ممبئی: بالی ووڈ کی خاتون اداکار اور 70ء کی دہائی میں فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی زینت امان کا دل 60 برس کی عمر میں کسی نے چرا لیا۔

زینت امان کہتی ہیں کہ بالآخر انہیں ان کے خوابوں کا شہزادہ مل ہی گیا اور انہوں نے نہ نہ کرتے ہوئے آخر کار شادی کیلئے ہاں کر دی۔

1998ء میں اپنے شوہر مظہر خان کی وفات کے بعد وہ بالکل بھی شادی کیلئے تیار نہ تھیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے نئے شوہر کے بارے میں بتایا کہ وہ ہندوستانی ہی ہیں لیکن ان کے بارے میں وہ میڈیا کو کچھ بھی نہیں بتائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں جوان بیٹے اذان اور ذہان شادی کے ان کے فیصلہ سے بہت خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025