• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تہران نے امریکی جاسوس طیارہ 'گرفتار' کرلیا

شائع December 4, 2012

اب س چند ماہ قبل ایران کی جانب سے مارگرائے جانے والے امریکی ڈرون کا ایک منظر۔ اے پی فوٹو
اب س چند ماہ قبل ایران کی جانب سے مارگرائے جانے والے امریکی ڈرون کا ایک منظر۔ اے پی فوٹو

تہران: ایران نے خلیج کے پانیوں پر سے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایک امریکی بغیر پائلٹ طیارے کو”پکڑ لیا“،یہ بات پاسداران انقلاب نے منگل کو ایک بیان میں کہی۔

ریاستی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بحری افواج کے اعلیٰ یونٹ کے حوالے سے کہا”بغیر پائلٹ امریکی ڈرون خلیج فارس کے پانیوں پر گشت کر رہا تھا اور وہ نگرانی کرتے ہوئے انٹیلی جنس اطلاعات اکٹھی کرنے پر مامور تھا،جسے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پکڑ لیا گیا“۔

اس نے مزید کہا کہ یہ ڈرون طیارہ سکین ایگل قسم کا تھا جو جنگی بحری جہاز سے اڑا تھا۔

ایران کی جانب سے  یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارے کو کس طرح پکڑا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024